جیل حکام کی میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل کے حوالے سے خوفناک انکشاف کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏جیل حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ اب اس میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے‏۔اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد آنے والی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں،

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ میں صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں آرٹیکل 15 نافذ کروائیں اور شاہراہوں کو کھلوائیں یہ ملک عوام کا ہے پی ڈی ایم ٹولے نے صرف یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close