ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی دور، مکمل سروس بحال

کراچی(پی این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبرکٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی جس سے ملک کے شمالی اور و سطی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی ٹیمز نےکٹ کی نشاندہی کرکے خرابی دور کردی ہے جس کے بعد انٹرنیٹ کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا،

اس سے قبل 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close