تحریک انصاف نے شہباز گل کا عہدہ کس کو دیدیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے شہباز گل کا عہدہ کس کو دیدیا؟ بڑی خبر آگئی۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف سٹاف مقرر کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل ان دنوں افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

ان کی غیر موجودگی میں شبلی فراز کو پارٹی چیئرمین عمران خان کا قائم مقام چیف آف سٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق شبلی فراز فوری قائم مقام چیف آف سٹاف چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close