شہباز گل نے زیر حراست جنسی استحصال ہونے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے۔اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا، اس موقع پر ان کے ہمراہ شہباز گل بھی موجود تھے، انہیں ہتھکڑیوں میں لایا گیا تھا۔شہباز گل کی نشاندہی پر پولیس ان کے کمرے میں گئی اور وہاں کی تلاشی لی اس دوران وہاں سے متعدد چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس دوران صحافی نے عمران خان کی جانب سے ان کے جنسی استحصال سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متعدد بار شہباز گل پر پولیس کی حراست میں جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائدکیے تھے۔ تاہم آج پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھاکہ شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close