پشین (آئی این پی) حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔ سوموار کے روز موسلادار بارش کے باعث یارو مندونڑ اور زیارت بٹے زئی ڈیم ٹوٹ گئے جس سے پانی قریبی آبادیوں اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہونے سے سینکڑوں مکانات منہدم جبکہ درجنوں د یواریں زمین بوس ہوگئیں ڈیم ٹوٹنے کے بعد پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
کلی حُسیڑان، کلی شیخان اور مسترزئی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسی طرح زیارت بٹے زئی میں بھی قدیم ڈیم بارش کا سامنا نہ کرسکی ڈیم ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ لوگ اپنی مدد آپکے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔ علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت سے متاثرین کی امداد کیلئے فوری طور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں