10ستمبر سے قبل حکومت جانے کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے 10 ستمبر سے قبل حکومت کے گھر چلے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ رات عمران خان کی ایک کال پر قوم گھروں سے باہر نکل آئی ، عمران خان کے جلسے پر پابندی لگا کر انہوں نے لوگوں میں مزید جوش وخروش پیدا کیا،10ستمبر سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی۔

 

 

فواد چودھری نے کہا تھا کہ عمران خان کی ضمانت ہونی ہی تھی انہوں نے کون سا جرم کیا ہے،عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ تو خارج ہونا چاہیے ، حکومت نے میڈیا کے خلاف سنسر شپ لگائی اسی تناظر میں مقدمہ درج ہوا ، مقدمات چلتے رہیں گے یہ جدوجہد ہے،گزشتہ رات عمران خان کی کال پر لوگ باہر نکلے ،شاہراہوں اور موٹرویز کو بند کردیا گیا ،سوشل میڈیا کے ایکٹیویٹیس کو گرفتار کیا جارہا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ موجودہ حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے ،شہباز گل پر جیل حکام نے تشدد کی تصدیق کی ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی تقریر میں روڑے اٹکائے گئے ،عمران خان کی تقریر کے دوران نیٹ میں پرابلم آئی ،قوم عمران خان کے ساتھ جڑ گئی ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سیاسی انداز میں پی پی اور ایم کیو ایم کی دھلائی کی ، موجودہ حکومت نے ملک کو برباد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close