آج آپ وہیل چئیر پر کیوں نہیں آئے؟ شہباز گل نے صحافی کے سوال پر بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 24 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران شہباز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آئی جس میں وہ اپنے وکلا ء سے گفتگو کر رہے ہیں ۔

 

اس موقع پر وکیل نے شہباز گل سے استعفسار کیا کہ آپ وہیل چیئر پر کیوں نہیں آئے؟اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز گِل نے موقف اپنایا کہ ’مجھے کہا گیا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے اور یہاں لے کر آیا گیا، مجھے سکرین شارٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی مچلکے جمع کرانے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں