مجھے رات 3 اور 4 بجے گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے رات تین اور چار بجے گرفتار کرنے کاارادہ تھا لیکن اس سے پارٹی کو اور شہرت ملی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سابق ایم این ایز اور سینیٹرز کا اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اجلاس میں اسد عمر، مراد سعید، شیری مزاری،اسد قیصر، علی محمد خان ، عمر ایوب، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر شہزد وسیم ،شاہ فرمان، اعظم سواتی شریک ہوئے۔

ملک امین اسلم، ساجدہ بیگم، علی نواز اعوان، فیصل جاوید ، عالیہ حمزہ،کنول شوزب، سیمی ایزدی اجلاس میں موجود تھے۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور کراچی میں ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کی جیت پر اظہار تشکرکیا۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید نے جس طریقے سےلوگوں کو موبلائزکیا وہ قابل تعریف ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ

ان کا مجھے رات 4،3بجے گرفتار کرنے کاارادہ تھا لیکن اس سے پارٹی اور اوپر چلے گئی۔انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ہمیشہ یہ ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو،دوسرا پریشر میں آ جاتا ہے،شہباز گل پرتشدد ہوا میں نے کہا کارروائی کریں ،الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ کردیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام میں تحریک انصاف جیسی مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی، پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔عمران خان نے مزید کہا ملک میں انقلاب آرہاہے آپ سب انقلاب کا حصہ ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آ زادی کی تحریک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close