عمران خان کی گرفتاری

عمران خان کی گرفتاری، آصف زرداری نے مخالفت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قانون کے مطابق عمران خان کیخلاف کارروائی پر زور دیا ہے جبکہ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پرحکمران جماعت کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے نوازشریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے

اور انہیں تمام صورت حال پر اعتماد میں لیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے قانون کی حکمرانی قائم رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر کسی نے آئین و قانون توڑا ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ،عمران خان کے خلاف مقدمہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں بنائے بلکہ انہوں نے خوداداروں کو دھمکایا ہے اور قانون راستہ خود بنا رہا ہے ،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو یہ تباہی ہے،عمران خان قانون کا سامنا کرنا چاہیے ،

اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو عدالتیں آزاد ہیں ،ریاستی اداروں کو دھمکانا ریاستی دہشت گردی ہے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے تاہم آصف زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا،گرفتاری کے بجائے دیگر قانونی آپشنزموجود ہیں ان پر مشاورت ہونی چاہیے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم خود عمران خان کی گرفتاری کے حامی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو اداروں کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی انہیں قانون کا ہر صورت سامنا کرنا چاہیے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحادی جماعتوں اور کابینہ سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close