شہباز گل کی پمز ہسپتال میں کھانا کھاتے ایک اور ویڈیو جاری

اسلام آباد (پی این آئی)نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وہاں موجود لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہو۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو میرے ساتھ یہ سب کیا جارہا ہے۔ میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں کیونکہ آپ زبردستی کر رہے ہیں۔ وہ ویڈیو میں مزید بحث کرتے اور کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ

یہ میری خواہش ہے کہ مجھے کھانا کھانا ہے یا نہیں۔ میں شوگر کا مریض ہوں۔ دلیہ کھا لیا، جوس پی لیا اور نہیں کھا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری داڑھی بھی زبردستی صاف کی گئی جو درست نہیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کھانا پینا چھوڑ دیا،گزشتہ رات سے کھانے پینے سے انکاری ہو گئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ شدید پریشان ہو گئی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نیوز میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل نے گزشتہ رات سے ہی کھانا پینا چھوڑ دیا ہے

،اور اس سلسلہ میں انکی نگرانی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں سمیت ہسپتال عملہ کئی بار کوشش کر چکا مگر انہوں نے پانی پینے سے انکار کر دیا ہے،دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سانس اور سینے کے مسائل میں اکثر مریض بھوک پیاس محسوس نہیں کرتے ہیں،یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close