شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل میں اپنے کمرے سے جوتے اور کپڑے باہر پھینک دیئے

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پمز ہسپتال کی تیسری منزل میں اپنے کمرے سے کپڑے اور جوتے نیچے پھینک دیئے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کپڑے اور جوتے واپس لے کر آئے تاہم ابھی تک یہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے کہ شہباز گل نے ایسا قدم کیوں اٹھایا ہے ۔ دوسری جانب آج اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا۔ن

جی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میںپی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔

پولیس شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کرعدالت تک لے جایا گیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close