فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انا شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )عدالت نے انا شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد سے متعلق ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈکے مطابق تو لڑکی مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد آئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق درخواست گزار کو کہیں ایسے نہ کیا کریں،

حفاظتی ضمانت خصوصی طور پر عدالت کا اختیار ہے۔ عدالت نے ملزمہ انا شیخ کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ یاد رہےفیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر مبینہ طور پر شیخ دانش نے میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا کیا ا اور اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس ساری کارروائی میں شیخ دانش اور اس کی بیٹی ،بیوی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close