ن لیگ کے مزید 5 رکن اسمبلی کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد (پی این آئی )پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق (ن) لیگی ایم پی ایز نےاسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہےکہ بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں