عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش و خروش

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تین دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک مقدمات تو چلتے رہیں گے، اصل چیز ضمانت قبل از گرفتاری تھی جو کہ خان صاحب کو مل گئی ہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتِ عالیہ نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی ہے۔دورانِ سماعت بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ابھی تو پٹیشن انٹرٹین نہیں ہوئی، اس پر اعتراض ہے۔بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے گھر پولیس کا گھیراؤ ہے، ایسے میں کیسے یہاں آ سکتے ہیں؟

بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں، متعلقہ کورٹ کے جج کی چھٹی کے باعث ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کے بائیو میٹرک کی تصدیق کا اعتراض دور کیا جاتا ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے ذریعے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت جب کہے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، ماضی میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کبھی سزا ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close