درخواست ضمانت قبل از گرفتاری، عمران خان کچھ دیر میں عدالت میں متوقع پیشی، فیصل چوہدری نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جائے گی۔اسلام آباد ایف ایٹ کچہری جہاں آج شہباز گل پیش ہوں گے وہاں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے آمد متوقع ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی جائے گی۔فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، اسد عمر اور مراد سعید سمیت بڑی تعداد میں کارکن بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی بھی درجنوں کارکن بنی گالا پہنچ چکے ہیں، چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ بنی گالا میں ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close