اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کی وفاق میں حکومت میں شامل بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے کئی فیصلوں پر گلے شکوے شروع کر دیئےہیں۔ ان میں وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے والے، معاونین خصوصی کی تعیناتیوں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سمیت متعدداہم فیصلوں پر مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ، یہ گلہ بھی کیا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے پیپلزپارٹی کے وزراء کی وزارتوں کی کارکردگی کو اجاگر نہیں کیا جاتا۔پیپلز پارٹی کی قیادت کا خیال ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ چار ماہ میں کیے جانے والا اضافہ اگر معاشی مجبوری تھا،
وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مستقبل میں جہاں تک ہو سکا عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ بڑی اتحادی ہوتے ہوئے بھی ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟پی پی پی کی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑے کا وقت نہیں ہے اس لیے اتحادی حکومت کے اندر رہتے ہوئے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں