شہباز گل کی ہسپتال میں بھوک ہڑتال سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے مبینہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کو ڈاکٹروں اور پولیس حکام نے کھانا کھانے پر رضامند کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے رات کا کھانا کھایا۔واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر اسپتال منتقل کیے گئے شہباز گل نے گزشتہ روز کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع پمز اسپتال کا بتانا تھا کہ شہباز گل ہفتے کی رات سےکچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں، شہباز گل کھانے پینے کی کوئی اشیا نہیں لے رہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close