تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کااعلان

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کل سے27 اگست تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا ہے کہ بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتےکی تعطیلات کی گئیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے اور اب تک مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close