شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال، حکومت نے 23اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے صوبے کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قراردے دیا۔صوبائی حکومت نے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص اور دادو کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن آفت زدہ اضلاع میں عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور اور شکار پور بھی شامل ہیں۔اس کے علاقہ قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد اور ملیر بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close