پشاور(آئی این پی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)پشاور ڈاکٹر وزیر صافی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے 3 ہزار 64 ملازمین میں سے 1 ہزار 714 کی فزیکل ویری فکیشن ممکن ہوئی، ایک بیان میں ڈاکٹر وزیر صافی نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے والے ملازمین کی تعداد 1 ہزار 714 ہے،انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کا مقصد گھوسٹ ملازمین کا کھوج لگانا تھا، تصدیق کروانے والے ملازمین میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ شامل ہے،
ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ غیر حاضر221ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کردی گئی، تنخواہوں سے کٹوتی کر کے 19لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کر دیے،انہوں نے کہاکہ گھوسٹ ملازمین کی کھوج کے لیے تمام ملازمین کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بار بار نوٹس کے باوجود حاضر نہ ہونے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں