بڑے صوبے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(آئی این پی)صوبہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےآج سے27اگست تک بند رہیں گے،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کی گئی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close