عمران خان کی گرفتاری کی خبریں لیکن کارکنان بنی گالہ پہنچے تو کیا ہوا؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈی پر گردش کرنیوالی خبریں افواہ نکلیں، نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ جانیوالے راستے میں ایک ناکہ آتا ہے اور اس ناکے کے علاوہ کوئی اضافی پولیس کی نفری موجود نہیں۔ نجی ٹی وی نے ایسی خبروں کو سوشل میڈیا پر پراپگینڈا قرار دیدیا ۔سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان بنی گالہ پہنچےلیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔

 

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ عمران خان کے گھر بنی گالہ جانیوالی روڈ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ بنی گالہ جانیوالوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہےجبکہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔عمران خان کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چل رہی ہیں ۔ عمران خان کے گھر کی طرف جانیوالے راستوں پر خاردار تاریں بھی لگائی جارہی ہیں۔عمران خان چوک کی لائیٹیں بھی بند کر دی گئیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close