شہباز گل کی پٹائی کہاں کی گئی؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور ( پی این آئی) شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی، رانا ثنا اللہ پر جس طرزکا تشدد ماضی میں ہوا، حیران ہوں انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں، فواد چوہدری کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کی سی آئی اے کے تھانے میں پٹائی کی گئی۔

 

 

فواد چوہدری نے کہا کہ اگرشہبازگل پر تشدد نہیں ہوا تو پھر انکوائری سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پر جس طرزکا تشدد ماضی میں ہوا، حیران ہوں انہوں نے کچھ سیکھا ہی نہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام میں نہ جانے کی حیثیت رکھنے والے اداروں کی پناہ میں بیٹھے ہیں، بند کمرے اور پہرے ان کو عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتے۔انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔پاشم ڈوگر نے کہا کہ شہبازگل کو اڈیالہ جیل لایا گیا تو عملے نے قواعدوضوابط کے مطابق طبی معائنہ کیا، معائنے میں شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔

 

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ میڈیکل افسر نے ابتدائی رپورٹ میں ان نشانات سے متعلق رجسٹر پر اندراج کیا، قواعد کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ زخموں سے متعلق جج اور پولیس کو بتانے کا پابند ہوتا ہے، لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ نے تشدد کے نشانات سے متعلق کسی کو مطلع نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ سنگین غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close