کراچی(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کراچی کے ضمنی الیکشن میں جیت کا دعویٰ کردیا۔ ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم این اے 245 کا الیکشن جیتنے جارہے ہیں۔ہمارے کیمپ ووٹرز سے بھرے پڑے ہیں جبکہ مخالفین کے کیمپ خالی ہیں۔ بعد ازاں لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے، جس معاشرےمیں امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج میرے ملک میں مہم چل پڑی ہے، مہم کا مقصد ہےکہ میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دو، میرا ایک ہی مقصد ہےکہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، جو آج ملک کے ساتھ ہورہا ہے مجھے عوام کی فکر ہے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نکالا گیا کیونکہ وہ کرپشن میں ملوث تھا، کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا، رجیم چینج اس لیےہوئی کہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، میں پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی بنانے جارہاتھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ امریکا کی جنگ میں ہمارے لوگ قربانی دیں۔ عمران خان نے کہا کہ 17 سال بعد سب سے بہتر معاشی ترقی کرنے والی حکومت کو گرایا گیا، ہمیں روس سے 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل ملنے والا تھا، روس سےکم قیمت پرتیل ملتا ہے تو قوم کو کیوں سستا پیٹرول نہ دوں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں