لیاقت باغ تقریر ختم ہوتے ہی عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سرکاری مدعیت میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے تقریر میں پولیس افسران اور جج کو دھمکیاں دیں اور ڈرایا، عمران خان کی تقریر کا مقصد عدلیہ اوراعلیٰ حکام کادہشت زدہ کرنا تھا۔متن کے مطابق دھمکیوں کا مقصد یہ تھا کہ عدلیہ اور حکام اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کریں، تقریر سے پولیس حکام عدلیہ اورعوام میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے، تقریر سے عوام میں بے چینی،بد امنی ، دہشت پھیلی اور امن تباہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، مجسٹریٹ زیبا چوہدری تم پر کیس کریں گے ، مجسٹریٹ کو پتہ تھا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close