عمران خان سے سیکیورٹی واپس لی گئی یا نہیں؟ ایک اور بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نےکل شام سے عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، یہ خلاف قانون ہے، مگر اس امپورٹڈ حکومت میں قانون کی کس کو پرواہ ہے۔

 

 

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قوم آگاہ رہے کہ سازشی عناصر کیسے عمران خان کی زندگی کے لیے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس نہیں لی گئی، عمران خان کے ساتھ اور ان کی رہائش گاہ پر جتنی نفری تعینات تھی وہ موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں