آج سے لڑائی شروع، شیخ رشید کا لیاقت باغ جلسے میں دھواں دار خطاب

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج سے لڑائی شروع ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ قومی سلامتی ، قومی معیشت اور قومی اثاثے قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور آج قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیاقت باغ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہے ، آج سے لڑائی شروع ہے۔

 

 

انہوں نے جلسے کے شرکا سے “لڑو گے، مرو گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو گے؟” کے نعرے بھی لگوائے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے والی 13 چور جماعتیں اور جنہوں نے ووٹ خریدنے کا انتظام کیا، وہ سن لیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، عزت کی زندگی اور سیاست بے شرمی کے اقتدار کی موت سے بہتر ہے، تمام اداروں کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی ، قومی معیشت، قومی اثاثے، قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور آج قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی تقریر پر پابندی لگائی ہے وہ سن لیں کہ عمران خان آگیا ہے، ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح کرنی ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے، جس کی رگوں میں نسلی خون ہے وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close