وزارت داخلہ کی عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی آپشنز پر غور شروع

اسلام آباد(پی این آئی) وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور پولیس کے افسروں نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

 

 

اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے کی دو ایف آئی آرز نہیں ہو سکتیں ، شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ریلی بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی تھی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزارت داخلہ میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون سے دو آپشنز پر رائے مانگی ہے کہ کیا عمران خان پر الگ سے مقدمہ درج کیا جائے یا پھر شہباز گل کیس کا ہی حصہ بنایا جائے ۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا چاہئے ، دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان پر نیا مقدمہ درج کیا جائے یا پھر شہباز گل والے مقدمے میں ہی انہیں نامزد کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں