حلقہ این اے 245انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی پہلے نمبر پر

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج آچکے ہیں۔

 

 

10پولنگ اسٹیشنزکےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج تحریک انصاف کےمحمود مولوی 941 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کےمعید انور نے 264 ووٹ لیے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ایل پی کےاحمد رضا 143 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close