شہباز گل کی پمز اسپتال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز ہسپتال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں شہباز گل کو پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پمز ہسپتال میں اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھا لیں گے؟شہباز گل نے جواب دیا کہ کچھ بھی لا کے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھالوں گا۔اٹینڈنٹ نے شہباز گل سے پوچھا، پانی چاہیے آپ کو؟

جس پر شہباز گل کہتے ہیں کہ پانی یہاں پڑا ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب آپ مجھے کھانا دیں گے اْس کے فوراً بعد نیبولائز کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کی پمز ہسپتال کے کمرے کی ایک ویڈیو چلائی تھی جس میں انہیں ہشاش بشاش اور پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close