شہباز گل نے اسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عدالت کے حکم پر اسپتال منتقل کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع پمز اسپتال کا بتانا ہے کہ شہباز گل گزشتہ رات سےکچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں، شہباز گل کھانے پینے کی کوئی اشیا نہیں لے رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانا پینا چھوڑنا بظاہر شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی چہل قدمی اور مطالعہ کی تازہ ترین ویڈیو صحافیوں کو دکھا دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور شہبازگل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ ان سے زیادتی ہوئی، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔مریم کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی بدلنا ہے، کیا کسی نے تشدد کی اصل ویڈیوز دیکھی ہیں؟وفاقی وزیر نے شہبازگل کی ہسپتال کے کمرے کی ویڈیو چلوادی اور بتایا کہ شہبازگل کی یہ ویڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں، شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے تین چار دن سے ٹی وی چینلز پر بغیر کسی تحقیقات کے صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے شہباز گل کی فیک ویڈیو چلائی جا رہی ہے پروپیگنڈا مشینری صرف جھوٹ بولنا جانتی ہے،اسی کو بنیاد بنا کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسے چلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف اے آر وائی پر عمران خان کا سکرپٹ پڑھنے کا مقدمہ ہے شہباز گل نے اے آر وائی پر اپنے بیپر میں اداروں کے درمیان بغاوت کی کال دی آئین میں دی گئی یہ ریڈ لائنز ہیں

جس کی شہباز گل نے خلاف ورزی کی اسی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج ہوامقدمہ درج ہونے کے بعد انہیںحراست میں لیا گیا اور تحقیقات شروع ہو گئیں اس مقدمہ کی وجوہات سے نظر ہٹانے کے لئے عمران خان پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئیشہباز گل کے کیس میں تشدد نہیں ہوا، اس حوالے سے صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے شہباز گل کے سامنے جب کیمرہ آتا ہے تو وہ ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں چکوال میں ایک ریپسٹ کی ویڈیو ہے جس کو شہباز گل کی ویڈیو سے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں