سامنے آنے والی تصاویر شہباز گل کی نہیں بلکہ کس کی ہیں؟ تحریک انصاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے شہباز گل سے متعلق ویڈیو ریلیز کی گئی ویڈیوز پر کہا ہے کہ مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟

وسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی چہل قدمی اور مطالعہ کی تازہ ترین ویڈیو صحافیوں کو دکھا دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور شہبازگل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ ان سے زیادتی ہوئی، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close