عامر لیاقت کی نشست پر ضمنی الیکشن، پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقے این اے 245 میں پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی دھاندلی کا الزام لگا دیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سامان پولنگ اسٹیشن پہنچ چکا لیکن معلوم نہیں کہ پولنگ کا سامان محفوظ ہاتھوں میں ہے یا نہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ایم کیوایم کوپیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نشست آپ کی ہے۔یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close