بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس، وزیر اعظم شہباز شریف نے فوری ریلیف کا حکم دیدیا

لاہور (پی این آئی) بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی کے حکم کووزیراعظم شہباز شریف نے کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔اس حوالے سےوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورت حال اور تاجروں کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ ٹیکس کی وصولی کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کیا اور دکانداروں پر مقررہ حد سے زائد فکسڈ ٹیکس لاگو کرنے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو تاجروں کی مشاورت سے نیا لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close