ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں مزید دو خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے 2 مزید اکاؤنٹس چھپائے گئے، ریکارڈ نجی بینک کی زمزمہ برانچ سے غائب ہے، ایف آئی اے نے ذمہ دار بینکرز کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے بینکوں کو خطوط ارسال کر دیےگئے ہیں، ‏پی ٹی آئی سندھ کے رہنما پارٹی اکاؤنٹس میں آئے فنڈ ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے، بعد ازاں فنڈنگ کی رقم ذاتی اخراجات پر خرچ کی جاتی رہی۔دوسری جانب ایف آئی اے نے طلبی پر پیش نہ ہونے والے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے، عمران اسماعیل، ڈاکٹر سیما ضیا اور دیگر کو دوبارہ نوٹس بھیج دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close