خبردار، ہوشیار، پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں لمپی سکن وائرس پھیل گیا

فیصل آباد (آئی این پی )پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آبادمیں لمپی سکن وائرس پھیل گیا، سینکڑوں جانوروں متاثر، ضلعی انتظامیہ خاموش، لمپی سکن وائرس کے کا شکار جانوروں کاگوشت شہر اور گردونواح میں فروخت ہونے کا انکشاف‘ شہری خوف وہراس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ موذی امراض کا بھی نشانہ بننے لگے‘ ’’سوشل میڈیا پر‘‘سوشل سرگرمیاں میں مصروف انتظامی افسران حکومت کو ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹیں بھجوانے میں مصروف تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میںضلعی انتظامیہ‘ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران لمپی سکن وائرس کا شکار مال مویشیوں کی ویکسینیشن کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں‘

لمپی سکن وائرس کی وجہ سے کسانوں مویشی پال افراد کے جانوروں کی تیزی سے اموات تیزی سے بڑھنے لگی ہیں شہر کے گردونواح علاقوں حاجی آباد،ملک پورہ،امین پور بنگالہ،مکوآنہ،سمندری سمیت دیگرعلاقوںکسانوں کے جانوروں میں لمپی سکن وائرس کا شکارہورہے ہیں جبکہ لمپی سکن وائرس سے مرنیوالے جانوروں کی باقیات مختلف کھیتوں اور جگہ جگہ پھینکنے کے باعث وبائی اور موذی امراض کا خدشہ بڑھنے لگا ہے‘ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مال مویشیوں میں لمپی سکن وائرس کی وجہ سے مویشیوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ جگہ جگہ پڑی باقیات سے موذی اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھنے لگا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close