اسلام آباد (آئی این پی )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس چلائے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نیکہا ہیکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پرکوئی اکائونٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکانٹس بنائے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی اکائونٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے،
ان ای میل اکانٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں