اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید نے ایسی آنکھیں گھمائیں کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔وہ کچھ دیکھ رہے تھے یا کچھ تلاش کر رہے تھے یا شاید عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے فکر مند تھے؟ سوشل میڈیا پرسوالات اٹھ گئے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے جہاں پر ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نہ ہوسکی
پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، پولیس نے مجھے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی، پولیس بتائے وہ کس سے آرڈرلے رہی ہے، بتایا جائے ملک میں قانون یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو شہبازگل کے لیے ریلی نکالیں گے، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شہبازگل پر اگر ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے،
مغرب کے وقت ریلی نکالی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کا منہ بند کرکے چوروں کومسلط کیا جارہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں