سینئر سیاستدان انتقال کرگئے

راولپنڈی (پی این آئی)سینئر سیاست دان سید کبیر علی واسطی 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ سینئر سید کبیر علی واسطی کو طبیعت بگڑنے پر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ شام چھ بجے مکی مسجد کمرشل مارکیٹ میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم سابق صدر جنرل ایوب خان کی کونسل مسلم لیگ کے آفس سیکرٹری کے عہدے پر براجمان رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close