کرائے پر شہباز گل کی نقلی ماں اور بہنیں پمز ہسپتال لے آئے۔۔۔حنا پرویز بٹ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی والدہ اور خالہ گزشتہ روزپمز ہسپتال پہنچیں،اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔شہبازگل کی والدہ فوادچودھری سے گفتگو کرتے ہوئے مسلسل روتی اور شہبازگل کو بچانے کی درخواست کرتی رہیں۔ انہوں نے حکومت کو بھی برابھلاکہا تاہم فواد چودھری نے انہیں یقین دلایاکہ پارٹی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔دریں اثنا شہباز گل کی خالہ بھی وہیل چیئر پر پمز پہنچیں تاہم انہیں اندر جانے کی

اجازت نہیں ملی۔ اس موقع پر شہبازگل کی خالہ کا کہناتھاکہ میں اپنے بچے کو بچانے آئی ہوں، خدا کے لئے جاگو ورنہ برباد ہوجائو گے۔دوسری جانب مسلم لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ شہباز گل کی نقلی ماں اور بہنیں پمز ہسپتال لے آئے۔یہ پروپیگنڈا کیلئے کسی بھی حدتک گِر سکتے ہیں۔۔۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ الیکشن کمیشن نے 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close