اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج شہباز گل کے سانس بحال نہ ہونے کی شکایت پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہبازگل کا ایک اورٹیسٹ کروانیکا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ شہبازگل کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود سانس میں تکلیف ہے۔ ذرائع پمز کے مطابق سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کافیصلہ ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر، ٹمپریچر اوردیگرمعائنہ وقت پرکیاجارہا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے جہاں پر ان کی ملاقات پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نہ ہوسکی ۔ پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، پولیس نے مجھے شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی، پولیس بتائے وہ کس سے آرڈرلے رہی ہے،
بتایا جائے ملک میں قانون یا ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہفتہ کو شہبازگل کے لیے ریلی نکالیں گے، اسلام آباد کے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شہبازگل پر اگر ٹارچر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، مغرب کے وقت ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کا منہ بند کرکے چوروں کومسلط کیا جارہا ہے، ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں