وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی چھٹی

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے تحریک انصاف کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے تحریک انصاف کی عندلیب عباس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیاتحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے۔

 

 

درخواستگزار نے نئی درخواست دائر کرنے کے لیے یہ درخواست واپس لینے کی استدعا کی رجسٹرار آفس درخواست کے ساتھ لف دستاویزات درخواست گزار کو واپس کرے عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی تھی درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز شریف نے لندن میں اشتہاری ملزمان سے ملاقات کر کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close