شہباز گل کیساتھ زیادتی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اہم بیان آگیا

 

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے کسی قسم کی کوئی ذیادتی نہیں ہوئی۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولتا ہے کہ جنسی ذیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نےکوئی ذیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔

 

 

 

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں  نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close