چترال، وادی شیشی کوہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

چترال (آئی این پی )لوئر چترال تحصیل دروش کے سیاحتی مقام وادی شیشی کوہ عزیر بیکاندہ میں سیلابی صورتحال، ابتک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث شیشی کوہ سیتعلق رکھنے والے 4 افراد سیلاب کے نذر ہو چکے ہیں ، ریسکیو1122 کی ٹیمیں رسپانس دیتے ہوئے متاثرہ علاقہ پہنچ کر کم و بیش 40 افراد کو ریسکیو کیا جو کہ سیلاب کے تقسیم ہونے سے دریا کے بیچ میں پھنس چکے تھے ۔

ان افراد کے دونوں جانب سیلاب کا حطرناک ریلہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانوں کو بھی حطرہ تھا تاہم ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ان کو بحفاظت دریا سے نکال دیے۔ ،سیلاب کے نذر ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ان لاشوں کو دریا سے نکال کر ہسپتال دروش منتقل کردیا اور زوجہ نور عظیم کی ڈیڈباڈی باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیشی کوہ کے گاں فرصد میں ایک مردسہ اور دو گھرانے سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں ،ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں ہائی الرٹ اور متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ وادی شیشی کوہ میں سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور درختوں، زیر کاشت زمین اور گھروں کو بھی نقصان ؛پہنچا ہے۔ ازاد ذرایع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پانچ افراد جاں بحق ہویے ہیں اور حد شہ ہے کہ اور لوگ بھی سیلاب کی وجہ سے لاپتہ ہو اور صبح تک معلوم ہوگا کہ سیلاب میں کل کتنے لوگ لاپتہ ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں