اسلام آباد پولیس نے میرے گھر آ کر پوچھا کہ کیا اسد عمر یہاں رہتے ہیں ؟

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ اسلام آباد پولیس کی موبائل ٹیم میرے گھر آئی اور میرے گھر میں کام کرنے والوں سے پوچھا گیا کہ کیا اسد عمر یہاں رہتے ہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ پولیس کا میرے گھر آنا اب دیکھتے ہیں کہ ان کے کیا ارادے ہیں۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جمعہ کی شام اسلام آباد پولیس کی موبائل میرے گھر آئی اور میرے گھر میں کام کرنے والوں سے پوچھا گیا کہ کیا اسد عمر یہاں رہتے ہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ پولیس کا میرے گھر آنا اب دیکھتے ہیں کہ ان کے کیا ارادے ہیں ۔ اسد عمرنے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق شہباز گل کو عدالت سے ہسپتال کیوں نہیں لے جایا گیا اس کے درمیان چند گھنٹوں کے درمیان ان کا کہاں لے جایا گیا اور اس کی تحویل میں وہ تھے ان سوالات کے جوابات تحریک انصاف کو چاہئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close