اسد عمر کے گھر پر چھاپہ، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس نے رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔

جمعہ کے روز اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی طرف سے ان کے گھر پر چھاپے سے متعلق ٹوئٹ کی مکمل تردید کرتی ہے اسلام آباد پولیس واقف ہے کہ کونسا رہنماء کہاں رہتا ہے ۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈہ افسوس ناک اور چند لوگوں کی طرف سے جھوٹی مہم کا حصہ ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close