ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو سیکرٹری دفاع تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو سیکرٹری دفاع تعینات کرنے کی منظوری دیدی، نئے سیکرٹری دفاع کی تقرری 24 اگست 2022 سے نافذ العمل ہو گی ۔جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری دفاع کی تقرری کی منظوری دیدی ۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو نیا سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا ہے ۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری دفاع کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ر) حمود الزمان کی تقرری 24 اگست 2022 سے نافذ العمل ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close