وزارت قانون 20 نئے لاء افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت قانون نے اسلام آباد میں 20 نئے لا افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نئے لا افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔راشدین نواز، منور اقبال دگل، حسن نواز مخدوم، ملک جاوید اقبال کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا جبکہ محمد شفقت خان، فضل الرحمان خان، سید احسن رضا کاظمی اور میاں محمد فیصل عرفان بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خدمات انجام دیں گے۔

12 وکلا کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا ہے جن میں عثمان رسول گھمن، محمد اقبال، محمد نسیم، محمد بشیر، محمد عثمان نواز، مس عذرا بتول کاظمی، احمد رشید، شوکت نواز اعوان، سر بلند خان، خالد محمود، محمد جواد ارسلان اور یاسر عرفات شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close