میڈیکل طالبہ تشدد کیس، شیخ دانش کی بیٹی اینا نے عدالت سے کیا درخواست کر دی؟ چیف جسٹس برہم

اسلام آباد (پی این آئی )فیصل آبا دمیں لڑکی پر تشد د کے کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کی بیٹی کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ” کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ لڑکی توکم عمرلگتی ہے ، یہ معاملہ کیا ہے؟جہاں سے دھواں اٹھتا ہے وہاں آگ کے اثار تو ضرور ہوں گے۔

 

عدالت نے کہا کہ لڑکی کیا اسلام آباد سیر کرنے آئی تھی اور سوچا کہ ساتھ ہی ضمانت بھی لے لیں ،آپ نے اپنے ہاتھ سے اسلام آباد کا ایڈریس لکھ لیا ہے ، آپ یہ غلط کر رہے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ یہ سسٹم کو شکست دینے کیلئے کر رہے ہیں ،آپ لڑکی کو صرف حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد لیکر آئے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لڑکی اس وقت اپنی والدہ کے ہمراہ اسلام آباد میں رہ رہی ہے ،عدالت نے کہا کہ لڑکی کے شناختی کارڈ پر تو مستقل اور موجودہ پتہ تو فیصل آباد کا ہی ہے ،ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب کبھی بھی کہیں بھی مقدمہ درج ہوتا ہے تو لوگ حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد آجاتے ہیں؟ یہ مقدمات کدھردرج ہیں، الزامات کیا ہیں ، وکیل نے کہا کہ گھر میں تشدد کا کیس ہے، عدالت نے حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں