شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کیخلاف ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو شہباز گل کے وکلا کی جانب سے ان پر کیے جانے والے تشدد کے الزامات پر تشویش ہے۔

 

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تشدد کے دعووں کی شفاف اور جامع تحقیقات کی جائیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ دورانِ حراست شہباز گل پر بدترین تشدد کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی کے علاوہ جنسی تشدد بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں